سیری (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی آ زا د کشمیر کی تحصیل کھوئی رٹہ کی صدر نور صابر ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی آ زاد کشمیر پوری قوت و حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ آنے والا دور اقتدار پاکستان میں پیپلز پارٹی کا ہے اور پیپلز پارٹی چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار نور صابر ایڈووکیٹ نے کھوئی رٹہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے موجود حکومت پاکستان تحریک انصاف عوامی مسائل حل کرنے منہگائی بے روزگاری اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ پاکستان کی عوام تحریک انصاف کی حکومت سے تنگ آ چکی ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت بیرون ملک جاچکی ہے اور پاکستان کی عوام کی نظریں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری پر ہیں۔ وہی اس وقت عوام کو موجود حالات اور مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔
کھائیگلہ چیئرمین ضلع کونسل پونچھ سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ نے کھا ئی گلہ کے مقامی ہوٹل پر بلدیاتی نمائندوں...
سرینگر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بجلی کی مسلسل بندش اور بلوں میں اضافے کے خلاف سرینگر میں...
سری نگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایوان زیرین لوک سبھا کی 5 نشستوں کے لیے بی جے پی کا کوئی امیداوار میدان میں...
میرپورسابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر عشرت سجاد نے کہا ہے کہ مودی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کشمیری عوام...
مظفرآبادسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر ہم سب کی ترجیح...
میرپور تحریک انصاف خواتین ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری فوز یہ بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جعلی اور بوگس کیسز میں...
راولپنڈی وزیر برائے جموں و کشمیر لبریشن سیل امتیاز نسیم نے چوہدری غلام عباس کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے...
مظفرآباد/سعودی عرب آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے کہ مسلم...