قازقستان میں تعینات غیرملکی امن فوج کا انخلا شروع

14 جنوری ، 2022

الماتے (جنگ نیوز)روس کی قیادت میں دو ہزار سے زائد فوجیوں نےقازقستان سے انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی جنرل اور اجتماعی سیکورٹی کی تنظیم(سی ایس ٹی او) کے فوجی دستوں کے کمانڈر آنڈرے سردوکوف نے جمعرات کو کہا کہ امن آپریشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے اور اس کے ذمے کام مکمل ہو گئے ہیں۔جمعرات کو دارالحکومت الماتی میں سی ایس ٹی او کے مشن کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام چھ رکن ممالک کے قومی ترانے نشر کیے گئے اور سرکاری عہدیداروں کی جانب سے تقاریر کی گئیں۔