اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان سائنس ایکسپو کو ایک بڑا ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپو کے انعقاد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت پیغام جائے گا۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سائنس کا انقلاب ہمارا مستقبل ہے اور پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان سائنس فائونڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان سائنس ایکسپو 28 اور 29 جنوری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سائنس ایکسپو کے 80 فیصد سے زائد سٹالز پہلے ہی بک ہوچکے ہیں۔ پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں ہونے والی ایکسپو میں قومی اور غیر ملکی شخصیات، اراکین پارلیمنٹ، سرکاری افسران، نجی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز اور سی ای اوز، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، صنعتی رہنما، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ، سکالرز، محققین اور سائنسدان شریک ہوں گے۔
کیفیوکرینی سرزمین پرروسی فوجی کارروائی کے پس منظر میں روس اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافے کے...
لندن دو ٹیوب سٹیشنز کے لندن انڈر گرائونڈ ورکرز بلی انگ کے مسئلے پر ایک بنک ہالیڈے پر ہڑتال کریں گے۔ یونین کا...
برمنگھم برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں نومنتخب کونسلرز کمیونٹی کی نہ صرف خدمت کریں گے بلکہ پاکستان و...
پیرسپاکستان نژاد ارب پتی محمد ظہور کی جانب سے یوکرین کو روس کے خلاف جنگ کے لیے دو لڑاکا طیاروں کی خریداری میں...
برسلز یورپ میں انسانی اسمگلروں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے جبکہ یورپی حکام نے ہزاروں تارکین وطن کو یورپی...
الوٹن میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ کے چیئرمین اور کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری...
بیجنگ امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس مارچ میں چین میں مسافر بردار طیارہ جان بوجھ کر گرایا گیا تھا۔...
واشنگٹن دنیا بھر میں آلودگی سے سالانہ 90لاکھ اموات کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر 6میں...