عمران ججوں کی تقرری کا اختیار لے کرآئین کی تضحیک کر رہے ہیں،مریم اور نگزیب

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ججوں کی تقرری کا اختیار اپنے پاس لے کر قانون اور آئین کی تضحیک کر رہے ہیں، ساڑھے تین سال میں ایک قانون سازی بھی اتفاق رائے سے نہ کراسکے ۔ پارلیمنٹ میں قانون ساز ی کے حوالے سے اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ فسطائیت کا بلڈزور چلا کر عمران صاحب قوم پر منی بجٹ مسلط کریں گے ،ساڑھے تین سال میں ایک قانون سازی بھی عمران صاحب اتفاق رائے سے نہ کراسکے ۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کا برانڈ بھیک، آئی ایم ایف کی غلامی، مہنگائی اور معاشی تباہی ہے ،پارلیمان کے جنگلے گرانے والے پارلیمان کے جمہوری عمل ، قاعدے قانون کو روند رہے ہیں ۔