لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک کے عوام مہنگائی ،بے روزگاری اور لاقانونیت کے ہاتھوں مجبور ہو کر خود کشیاں کررہے ہیں جبکہ حکمرانوں نے بے حسی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ انہیں خوف خدا نہیں۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کا دعویٰ کرنے والا وزیرا عظم آج آئی ایم ایف کا سب سے بڑا ٓلہ کار بنا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ کسمپرسی کا شکار ہے۔ یوریا کھاد بحران دن بدن سنگین ہوتا چلا جارہا ہے۔ سرکاری قیمت 1768روپے ہے مگر مارکیٹ میں 4ہزار سے کم میں فروخت نہیں ہورہی ۔ اس پر مستزادحکومتی کے ترجمانوں کے عجیب و غریب اور گمراہ کن دعوے سامنے آرہے ہیں ۔ حکومت اپنی ناکامی کا بوجھ دوسروں پر ڈال کر بری الذمہ ہونا چاہتی ہے ۔زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونامی حکومت کے پاس مہنگائی کا کوئی توڑ نہیں۔ ظالم حکمرانوں نے پاکستان کو دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بنادیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے حقیقی نمائندوں کو پہچانیں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں نے عوام کو رولانے اور معیشت تباہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے۔ وزیر اعظم نے وہ طلسماتی چشمہ پہن رکھا ہے جس سے عوام کی مشکلات کا احساس ہی نہیں، انھیں ہر طرف تباہی کی بجائے خوشحالی ہی نظر آرہی ہے۔ پی آئی اے نے 462ارب روپے کا مقروض ہے جبکہ حکومت نئے جہاز لینے کی پلاننگ کر رہی ہے۔ ان کے پاس وژن نام کی کوئی چیز نہیں۔
کیفیوکرینی سرزمین پرروسی فوجی کارروائی کے پس منظر میں روس اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافے کے...
لندن دو ٹیوب سٹیشنز کے لندن انڈر گرائونڈ ورکرز بلی انگ کے مسئلے پر ایک بنک ہالیڈے پر ہڑتال کریں گے۔ یونین کا...
برمنگھم برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں نومنتخب کونسلرز کمیونٹی کی نہ صرف خدمت کریں گے بلکہ پاکستان و...
پیرسپاکستان نژاد ارب پتی محمد ظہور کی جانب سے یوکرین کو روس کے خلاف جنگ کے لیے دو لڑاکا طیاروں کی خریداری میں...
برسلز یورپ میں انسانی اسمگلروں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے جبکہ یورپی حکام نے ہزاروں تارکین وطن کو یورپی...
الوٹن میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ کے چیئرمین اور کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری...
بیجنگ امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس مارچ میں چین میں مسافر بردار طیارہ جان بوجھ کر گرایا گیا تھا۔...
واشنگٹن دنیا بھر میں آلودگی سے سالانہ 90لاکھ اموات کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر 6میں...