مصنوعی عددی اکثریت صرف بلز بلڈوز کرنے کیلئے استعمال کی جارہی ہے ، پیپلز پارٹی

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ مصنوعی عددی اکثریت کو صرف بلز بلڈوز کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سب کو احساس ہے اس منی بجٹ کے بعد مہنگائی کی سونامی اٹھے گی، حکومتی اتحادی بظاہر کسی دبائو کی وجہ سے اس مہنگائی بل کے حق میں ووٹ دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان کو لگتا ہے بچوں کا دودھ، ڈبل روٹی، زرعی آلات، بیج اور سینکڑوں چیزیں لگژری اشیا ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے ریکارڈ قائم کرنے بعد بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ پاکستان خطے کے ممالک کے مقابلے میں سستا ہے۔