تیونس میں سرکاری ٹی وی چینل پر سیاسی نمائندوں کے آنے پر پابندی عائد

14 جنوری ، 2022

تیونس سٹی ( نیوز ڈیسک) تیونس کے سرکاری ٹیلی وژن نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اورنمایندوں کو اپنی عمارتوں میں داخل ہونے اور ٹاک شوز میں حصہ لینے سے روک دیا ۔ سرکاری ٹی وی کے فیصلہ کو صحافت کی آزادی کے لیے شدید دھچکا قراردیا گیا ہے۔ میڈیا سے متعلق حکومتی ترجمان مہدی جلاسی نے بتایا کہ گزشتہ برس جولائی سے سرکاری ٹی وی پر یہ پابندی نافذ ہے۔