بریڈفورڈ(نمائندہ جنگ) معروف عالم دین علامہ محمد حنیف ساقی نے کہا کہ سیدنا حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دور خلافت اسلام کی ترقی اور عروج کا دور تھا، سیدنا حضرت صدیق اکبرؓوہ شخصیت تھے جنہوں نے اسلام کی عظمت اور سربلندی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اول خلیفہ اسلام، اول محافظ ختم نبوت، اول جامع القرآن اور محب اہلبیت و صحابہ تھے، انہوں نےاپنے دور خلافت میں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے انتھک محنت کی، ان خیالات کا اظہار بریڈفورڈ میں حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منسوب ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کی صدارت علامہ پیر سید غلام دستگیر شاہ نے کی، تقریب کا آغاز قاری ضیاء مشتاق کی تلاوت اور علامہ شاہین اقبال کی نعت شریف سے ہوا، تقریب میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پیر سید غلام دستگیر حسین شاہ نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا حضر ت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ یار غار بھی ہیں اور یار مزار بھی ہیں، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ واحد شخصیت ہیں جن کی چار نسلوں کومرتبہ صحابیت حاصل ہے ،حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ بصیرت و تدبر، عزم و استقلال، وفاداری،ایثار اور مردِ مومن کی سچی تصویر تھے، سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے دین کے احیاء اور سر بلندی کیلئے امت مسلمہ کو ایک لڑی میں پروئے رکھا، آپ نے باغیان اسلام کے خاتمہ، جھوٹے مدعیان نبوت کے خلاف اعلان جنگ جیسے عظیم کارہائے نمایاں سر انجام دیئے، انہوں نے اپنے دور خلافت میں قرآن مجید کو جمع کرکے امت مسلمہ پر بہت احسان کیا اور امت کو ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ رکھا، پروفیسر ایاز قریشی نےاپنے انگریزی خطاب میں کہا کہ سیدنا حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہر دور میں اہلِ حق اورمتلاشیان راہ حق و ہدایت کے لئے اصحاب رسول میں سے نمونہ کامل کی حیثیت رکھتے ہیں، اسی وجہ سےاللہ تعالیٰ نے آپ رضی اللہ عنہ کو افضل البشر بعد الانبیاء کا مقام عطا کیا ،آپ رضی اللہ تعالیٰ کی صحابیت کی گواہی قرآن کریم نے دی، آج عادلانہ نظام اور دیانتدار معاشرے کے قیام کیلئے حضرت سیدنا صدیق اکبررضی اللہ عنہ کی تعلیمات کو عام کرنا ہو گا ،تقریب کے آخر میں امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لیے دعا کی گئی ۔
لندن برطانیہ نے یوکرین کیلئے اپنی فوجی امداد کو کم وبیش دگنا کرتے ہوئے یوکرائن کوکومزید ایک بلین پونڈ کی فوجی...
راچڈیلیوکرائن میں اپنے جنگ زدہ ماحول اور گھر سے بھاگ کر برطانیہ پہنچنے والے ایک 9افراد کی فیملی کو گھر کے مالک...
راچڈیلبرطانیہ میں قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد تجارتی تنازع پیدا ہونے پر ہینز کی مصنوعات کو ٹیسکو شیلف سے...
لوٹن سمروڑ کوٹلی آزادکشمیر کی ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیت اصغر قریشی کو وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن نامزد...
بریڈ فورڈ شیڈووزیر وزیر ناز شاہ ایم پی نے پاکستان کی معروف سیاسی وکاروباری شخصیت سید فواد احمد زیدی کی طرف سے...
کیف یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک شاپنگ مال پر روس کے حالیہ حملے کی...
ٹوکیو؍ کینبرا آسٹریلیا میں شدید موسمی حالات کی وجہ سے بجلی بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ حکومت نے عوام سے...
لندن ہیتھرو ائر پورٹ پر پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے مسافروں نے طویل قطاروں اور مکمل افراتفری کی شکایت کی ہے۔...