برسلز /ایتھنز( حافظ انیب راشد/مرزا رفاقت حسین ) یورپین بارڈر اور کوسٹ گارڈ ایجنسی فرنٹیکس( Frontex ) نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ سال2021 یورپ میں 2 لاکھ کے قریب افراد غیر قانونی طور پر داخل ہوئے، فرنٹیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ تعداد 2017کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اس دوران 8000سے زائد مرتبہ بارڈر کراسنگ کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ ایجنسی کے مطابق یہ اضافہ کورونا کیلئے دنیا بھر میں لگائی گئیں پابندیوں کے اٹھنے کے بعد سامنے آیا ہےجو اس سے گذشتہ سال کے مقابلے میں 57فیصد زائد ہے ۔ فرنٹیکس نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ جن ممالک کے شہری ان غیر قانونی داخلوں میں سر فہرست رہے ان میں شام کے شہری اوّل درجے پر تھے جب کہ باقی ممالک میں تیونس، مراکش، الجزائر اور افغان شہری شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لیبیا، تیونس اور ترکش شورز پر مبنی سینٹرل میڈیٹرینین روٹ 2021میں زیادہ فعال ہوا ہے، رپورٹ میں بیلاروس پر یورپ میں ان غیر قانونی مہاجرین کو داخل کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
سینٹ پیٹرس برگ چین الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار میں دنیا کی قیادت کررہا ہے جسکی وجہ ہے چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں...
اولڈہم حکومت پاکستان دیار غیر میں بلا معاوضہ صحافتی فرائض انجام دینے والے صحافیوں کیلئے سفری سہولیات ،...
میڈرڈ سوشلسٹ پارٹی اس سے پہلے بھی ایک اہم ممبر کی کرپشن کے کیس کا سامنا کر رہی ہے جس سے ان پر بہت زیادہ دباؤ...
اسلام آباد: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی کی اسلام آباد کے تفریحی مقام شکرپڑیاں میں رونمائی کردی...
مانچسٹرپاکستانی نژاد معروف برطانوی سالیسٹر عرفان منیر اور قانونی فرم ایم ڈبلیو جی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے...
کوالالمپورملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں...
نیویارکاگلے صدارتی انتخاب میں ایک مرتبہ پھر امیدوار کے طور پر سامنے آنے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
سڈنیفلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مظاہرے امریکا اور فرانس کے بعد آسٹریلیا کی یونیورسٹی تک پھیل گئے۔عرب...