برسلز ( نمائندہ جنگ) نیٹو اور روس کے درمیان یوکرین کے مسئلے پر منعقد ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، اس حوالے سے نیٹو ہیڈ کوارٹرز برسلز میں منعقد ہونے والے نیٹو،رشیا کونسل کے اجلاس میں دونوں فریقین نے اپنا سابقہ موقف ہی دہرایا، روس نے اس میٹنگ میں اپنا یہ موقف دہرایا کہ نیٹو نئے ممبر نہ بنائے اور اس کی مشرقی ممالک سے افواج نکل جائیں جب کہ نیٹو نے کہا کہ وہ اپنی اوپن ڈور پالیسی برقرار رکھے گا، اس کے ساتھ ہی نیٹو نے روس پر مزید واضح کیا کہ ہر ملک کو یہ حق حاصل ہونا چاہئے کہ وہ اپنے تحفظ کیلئے کون سی سیکورٹی پالیسی اختیار کرتا اور کس کو اپنا دوست چنتا ہے، دوسری جانب اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو سیکرٹری جنرل یین سٹولٹن برگ نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان 2 سال کے بعد یہ ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے کہاکہ یوکرین اور یورپین سیکورٹی کے مسئلے پر روس کے ساتھ ہماری سنجیدہ اور براہ راست گفتگو ہوئی ہے، یہ کوئی آسان گفتگو نہیں تھی کیونکہ نیٹو اتحادیوں اور روس کے درمیان ان مسائل پر نمایاں اختلافات ہیں۔ سیکرٹری جنرل یین اسٹولٹن برگ کے مطابق اس اجلاس میں دونوں فریقین نے برسلز اور ماسکو میں اپنے دفاتر دوبارہ قائم کرنے کے امکان پر گفتگو کے علاوہ بات چیت کو جاری رکھنے ، فوجی مشقوں کیلئے شفافیت کو بڑھانے ، خطرناک فوجی واقعات کو روکنے، سائبر خطرات کو کم کرنے ، ہتھیاروں کے کنٹرول و عدم پھیلائو ،تخفیف اسلحہ، میزائلوں پر باہمی حدود کو دور کرنے سمیت فوجی مواصلاتی چینلز کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا ۔
نیویارک مارک زکر برگ نے تمام پلیٹ فارمز پر ورچوئل معاونت کے تجربے میں انقلاب برپا کرتے ہوئے میٹا اے آئی کی...
غزہ فلسطینی گروپس کی اسرائیلی فوج کے خلاف سخت مزاحمت جاری ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے مرکز میں گزشتہ...
دی ہیگ جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے نائب صدر ملک مسعود الرحمٰن کے گھر ایک عید ملن ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔...
جنیوا سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 55واں اجلاس شروع ہوا۔غیرملکی خبررساں...
پیانگ یانگ شمالی کوریا نے انتہائی جدید اور نئے قسم کے اینٹی ائیرکرافٹ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔شمالی...
اشبر منگھم اسلا م کی تعلیما ت ہر رنگ و نسل کے افراد کے لیے انتہا ئی پُرکشش ہیں۔اسلا م ایک آفاقی دین ہے جوہر...
دی ہیگ یہ بات حقیقت ہے کہ پاکستانیوں نے امریکہ یورپ مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں بے شمار شعبوں میں اپنی شب و...
برسلز جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے معروف کشمیری رہنما اور انسانی حقوق کے چیمپئن امان اللہ خان کی 8ویں برسی کی...