مالمو (نمائندہ جنگ) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ(آر ڈی اے) کی معلوماتی مہم کو تیز کرنے کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان برائے سویڈن و فِن لینڈ نے سویڈن میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ برانڈ ایمبسڈرز کی اعزازی تعنیاتی کا سلسلہ شروع کردیا۔ سفیرِپاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے اس حوالے سے مالمو شہر کا خصوصی دورہ کیا اور مالمو شہر سے نامزد آر ڈی اے برانڈ ایمبیسڈرز کے ساتھ ملاقات کی، جہاں انہیں آر ڈی اے مہم کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی گئی۔ نمائندہ جنگ سویڈن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظہور احمد نے کہا کہ مالمو شہر پاکستانی کمیونٹی کی آبادی کے لحاظ سے سویڈن کا دوسرا بڑا شہر جبکہ اسکانے صوبے کا دارلخلافہ بھی ہے لہذا اس شہر میں ہمیں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تشہیری مہم کی ضرورت ہے، اسٹاک ہوم اور اس متصلہ شہروں سے تو لوگ براہ راست سفارتخانے تک رسائی حاصل کرتے ہیں مگر دور دراز شہروں میں خصوصاً جہاں پاکستانی کمیونٹی کی زیادہ تعداد موجود ہے وہاں تک مفید معلومات پہنچانے کے لئے ہم نے برانڈ ایمبسڈرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں ہم نے مالمو میں تین برانڈ ایمبیسڈرز ’شاہی ایوارڈ یافتہ بزنس مین جمشید گل، زبیر حسین اور محمد سرور‘ کو اعزازی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ اس حوالے سے ان کامزید کہنا تھا کہ ہم نے ایسے افراد کو یہ ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے سویڈن بھر کے مختلف شہروں میں پاکستانی حلقوں سے روابط ہیں اور وہ متواتر کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے مختلف شہروں کا دورہ بھی کرتے ہیں۔ایسے افراد کو ذمہ داریاں سونپنے سے آر ڈی اے کے حوالے سے کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد تک ہمارا پیغام بآسانی پہنچے گا۔ جمشید گل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانہ پاکستان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ سے ہی کمیونٹی کے لئے احسن اقدام کیے ہیں اور یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جتنا ممکن ہوسکے گا ہم کمیونٹی کے ہر فرد تک آرڈی اے کی مکمل معلومات فراہم کریں گے،زبیر حسین کا کہنا تھا کہ سفارتخانے کی جانب سے آر ڈی اے کے حوالے سے متعدد ویبنار منعقد کئے گئے جو کہ بلاشبہ بہت فائدہ مندرہے مگر یہ کمیونٹی کے خواندہ افراد کے لئے کارآمد رہے ،ہماری کمیونٹی میں ایسے افراد بھی ہیں جو ناخواندگی کے باعث آن لائن ویبنار میں یا تو شرکت نہیں کر پاتے یا پھر وقت کی کمی کی وجہ سے لوگ مفید معلومات سے محروم رہتے ہیں، ہماری ہر ممکن کوشش رہے گی کہ سب تک اس قسم کی معلومات کو بروقت پہنچایا جائے۔ محمد سرور جوکہ نجی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان میں ہیں، ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سفارتخانہ پاکستان کا ہم پر اس قسم کی ذمہ داری کا عائد کرنا ہمارے لئے باعثِ اعزاز ہے، ہم ہر سطح پر آر ڈی اے کی معلوماتی مہم کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
واشنگٹن امریکی صدر بائیڈن نے ایشیائی ممالک کا دورہ شروع کردیا اور اپنی پہلی منزل جنوبی کوریا پہنچ گئے۔ سیئول...
اوٹاوا کینیڈا نے 2چینی کمپنیوں ہواوے اور زیڈ ٹی ای پر پابندی عائد کردی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق کینیڈا کا...
راچڈیل دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق ضلع گجرات سے ہے، مجھے اللہ نے گجرات کے...
بریڈفورڈ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے برطانوی ہاؤس آف لارڈ...
ابرسلز مسلم لیگ ن بلجیم کے کارکنوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں تقسیم بڑھ گئی ہے لیکن دوسری پارٹیوں کی دشمنی ہماری...
اتہران ایران میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت مخالف مظاہرے دارالحکومت تہران سمیت 6صوبوں تک...
اوسلو ناروے میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے ایک مرد اور ایک خاتون کو زخمی کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حملہ...
وٹفورڈ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ وٹفورڈ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سعید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدارحل...