مصر:گھر میں آتشزدگی، 4 بچے جل کر مرگئے، ماں بے ہوش

14 جنوری ، 2022

قاہرہ(صباح نیوز) مصرکے معروف شہر الجیزہ کے ایک فلیٹ میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 4بچے جان کی بازی ہار گئے جب کہ ماں صدمے سے بے ہوش ہوگئی۔ہیبت ناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی۔مرنے والے بچوں میں سب سے بڑے کی بچے کی عمر 8برس تھی۔ آتشزدگی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئی۔