برمنگھم (ابرار مغل) کشمیر فورم برطانیہ کے چیئرمین و سابق صدر کشمیر رابطہ کمیٹی چوہدری محمد عظیم نے کشمیر پی ٹی آئی مڈلینڈ کے سابق صدر چوہدری خادم حسین کے اعزازی مشیر برائے مڈلینڈ صدر آزاد کشمیر تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری خادم حسین نے ہمیشہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ساتھ دے کر محنتی سیاسی کارکن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے بھی چوہدری خادم حسین ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں، چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ برطانیہ میں تعینات ہونے والے اعزازی مشیر اوورسیز کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ دریں اثناء کشمیر رابطہ کمیٹی کے دیگر رہنمائوں چوہدری حنیف، حافظ فضل احمد قادری نے بھی چوہدری خادم حسین کی تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ چوہدری خادم حسین ماضی کی طرح ہمیشہ اپنے بہترین اخلاق و کردار سے کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے۔
واشنگٹن امریکی صدر بائیڈن نے ایشیائی ممالک کا دورہ شروع کردیا اور اپنی پہلی منزل جنوبی کوریا پہنچ گئے۔ سیئول...
اوٹاوا کینیڈا نے 2چینی کمپنیوں ہواوے اور زیڈ ٹی ای پر پابندی عائد کردی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق کینیڈا کا...
راچڈیل دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق ضلع گجرات سے ہے، مجھے اللہ نے گجرات کے...
بریڈفورڈ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے برطانوی ہاؤس آف لارڈ...
ابرسلز مسلم لیگ ن بلجیم کے کارکنوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں تقسیم بڑھ گئی ہے لیکن دوسری پارٹیوں کی دشمنی ہماری...
اتہران ایران میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت مخالف مظاہرے دارالحکومت تہران سمیت 6صوبوں تک...
اوسلو ناروے میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے ایک مرد اور ایک خاتون کو زخمی کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حملہ...
وٹفورڈ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ وٹفورڈ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سعید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدارحل...