لندن (جنگ نیوز) نیلسن میں بیٹی کی شادی ختم ہونے پر اس کی ساس کو کلہاڑی سے قتل کرنے والے محمد ملک کو غیر ارادی قتل کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ محمد ملک نے گزشتہ برس4جولائی کو عشرت احمد اور اس کے شوہر آفاق احمد پر ان کے گھر کے دروازے پر کلہاڑی سے حملہ کردیا تھا۔ محمد ملک وہاں بیٹے وسیم کو تلاش کرنے کے لیے گیا تھا جس سے اس کی بیٹی کی شادی ٹوٹی تھی۔ حملہ کے نتیجہ میں52سالہ عشرت احمد ہسپتال جاکر دم توڑ گئی تھیں جب کہ55سالہ آفاق احمد شدید زخمی ہوگیا تھا، حملے کے بعد محمد ملک اپنے گھر چلا گیا تھا جہاں سے پولیس نے تھوڑی دیر بعد اسے گرفتار کرلیا اور گھر کے بیک گارڈن سے کلہاڑی بھی برآمد کرلی۔ جیوری نے محمد ملک کو آفاق احمد کے قتل عمد کے الزام سے بری لیکن غیر ارادی قتل کا مجرم قرار دیا۔ محمد ملک کو11فروری کو سزا سنائی جائے گی۔
نیویارک وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر ہر منٹ میں ایک لاکھ 56 ہزار 842ڈالرز خرچ کیے گئے ہیں۔بین...
برلن جرمن پولیس نے ایک ہفتے سے لاپتہ 8سالہ بچہ گھر کے قریب بنے گٹر سے برآمد کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق...
سٹیفورڈ سٹیفورڈ شائر میں پولیس نے مزید آٹھ لوگوں کو منشیات اور رقم لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ اس سے...
کوپن ہیگن ڈنمارک اور کینیڈا کے درمیان جزیرے کے تنازع پر دونوں ممالک کے درمیان صلح ہوگئی ۔ دونوں ممالک کے...
راچڈیل پیٹرول کی ہول سیل قیمتوں میں کمی کے باوجود برطانیہ میں ایندھن کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ...
بگوٹا جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بل فائٹنگ کے مقابلے میں شائقین کا ایک بڑا اسٹینڈ گر گیا، جس کے نتیجے میں...
شنگھائی چین کے شہر شنگھائی میں کورنا وبا کے باعث بند تفریحی مقام ڈزنی لینڈ کھول دیا گیا چین میں کورونا وائرس...
واشنگٹن امریکی صدر جوبائیڈن آئندہ ماہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے ، امریکی صدر کے سعودی عرب جانے کیلئے بتایا...