اوسلو(ناصر اکبر)ناروے میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے وار جاری ہیں ،ملک میں24 گھنٹوں کے دوران 11,825کورونا کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں ،یہ گزشتہ ہفتے کے اسی دن کے مقابلے 3440 کیسززیادہ ہیں ، ناروے میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز کی تعداد 34092ہو گئی ہے۔ناروے میں اب تک تمام متاثرہ افراد میں 32 فیصد تک اومی کرون پھیلنے کی اطلاع ہے۔گزشتہ سات دنوں میں روزانہ اوسطاً 7356کورونا انفیکشن رجسٹرڈ ہوئے ہیں، سات دن پہلے متعلقہ اوسط 4808تھی، بدھ کو 264 کورونا مریض اسپتال میں داخل تھے،پہلے دن کے مقابلے میں 13کیس کم تھے، 80مریض انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں اور ان میں سے 61 وینٹی لیٹر پرہیں، نارویجن ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ کے جائزہ کے مطابق ایک دن پہلے کے مقابلے انتہائی نگہداشت میں پانچ کم اور سانس لینے میں تین کم ہیں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے مطابق ناروے میں اب تک 472,355 افراد کورونا وائرس وائرس سے متاثر ہو چکےہیں، ناروے کا پچھلا یومیہ ریکارڈ 12 جنوری 2022 تھا،اس وقت 9622 متاثرہ افراد رجسٹرڈ تھے، ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ناروے میں مارچ 2020 سے اب تک مجموعی طور پر 1372 کورونا سے متاثرہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 219 میونسپلٹیوں میں انفیکشن کابڑھتا ہوا رجحان ہے۔
اوسلو سماجی اور تاجر رہنما شیخ طارق محمود انجیوگرافی کے بعد گھر منتقل ہو گئے۔ ان کی عیادت کیلئے گھر پر ان سے...
برمنگھم سلسلہ عالیہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتباع رسولﷺ اور اسلامی...
وٹفورڈ حاجی محمد نذیر بھٹی آف سلاؤ وفات پا گئے ۔ وہ بیماری کے باعث سلاؤ کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم...
گریٹر مانچسٹر / بولٹن روز نامہ جنگ اور جیو کے صحافی راجہ خورشید حمید جو والدہ کے انتقال پر پاکستان روانہ ہو...
لندنبچوں کے ناخن اگر طویل وقت کے بعد نہ کاٹے جائیں تو اس سے انہیں اور دوسروں کو خراش آسکتی ہے، مثال کے طور پر...
پرتھبین الاقوامی محققین کی ایک ٹیم نے ایک قریبی کہکشاں میں پانچ کروڑ سورجوں سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا...
لندن بلڈنگ سوسائٹیز ایسوسی ایشن کی ایک رپورٹ کے مطابق فرسٹ ٹائم بائرز کو گھر خریدنے کے لئے 70برس میں سب سے...
وٹفورڈ پی پی سی یو کے،کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔ اس موقع پر مبین چوہدری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔...