نیویارک /کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کہتا رہا ہے کہ اینٹی بایوٹک دوائوں کیخلاف مزاحمت کی صلاحیت حاصل کرنے والے بیکٹیریا (سُپر بگ) نسل انسانی کو درپیش 10؍ بڑے خطرات میں سے ایک ہے، لیکن اب امریکی ماہرین نے ایک ایسی جین دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو وبائی مرض کی صورت میں اگر پھوٹ پڑی تو تباہی مچا سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف جارجیا کے سینٹر فار فوُڈ سیفٹی (سی ایف ایس) نے ریاست کے شہری علاقوں کے سیوریج کے پانی کے نمونے لیے اور اُن میں MCR-9 جین کی موجودگی تلاش کی۔ یہ وہ جین ہے جو قدرتی طور پر بیکٹیریا میں پائی جاتی ہے اور کسی بھی بیکٹیریا میں اِس جین کی موجودگی سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دنیا کی اہم ترین اینٹی بایوٹک دوا Colistin کیخلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کولیسٹین کو آخری حربے کے طور پر استعمال کی جانے والی اینٹی بایوٹک دوا سمجھا جاتا ہے۔ جرنل آف گلوبل اینٹی مائیکرو بیئل ریزسٹنس میں شائع ہونے والی ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دوا وہ انفکشن ٹھیک کر سکتی ہے جو دوسری اینٹی بایوٹک دوائیں نہیں کر سکتیں، اس لئے امکان ہے کہ اگر کوئی جرثومہ اس دوا کیخلاف مزاحمت پیدا کر لے تو اس مرض کا ٹھیک ہونا ممکن نہیں۔
نیویارک وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر ہر منٹ میں ایک لاکھ 56 ہزار 842ڈالرز خرچ کیے گئے ہیں۔بین...
برلن جرمن پولیس نے ایک ہفتے سے لاپتہ 8سالہ بچہ گھر کے قریب بنے گٹر سے برآمد کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق...
سٹیفورڈ سٹیفورڈ شائر میں پولیس نے مزید آٹھ لوگوں کو منشیات اور رقم لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ اس سے...
کوپن ہیگن ڈنمارک اور کینیڈا کے درمیان جزیرے کے تنازع پر دونوں ممالک کے درمیان صلح ہوگئی ۔ دونوں ممالک کے...
راچڈیل پیٹرول کی ہول سیل قیمتوں میں کمی کے باوجود برطانیہ میں ایندھن کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ...
بگوٹا جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بل فائٹنگ کے مقابلے میں شائقین کا ایک بڑا اسٹینڈ گر گیا، جس کے نتیجے میں...
شنگھائی چین کے شہر شنگھائی میں کورنا وبا کے باعث بند تفریحی مقام ڈزنی لینڈ کھول دیا گیا چین میں کورونا وائرس...
واشنگٹن امریکی صدر جوبائیڈن آئندہ ماہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے ، امریکی صدر کے سعودی عرب جانے کیلئے بتایا...