فرانس میں 24گھنٹے میں ساڑھے 3 لاکھ نئے کورونا کیس

14 جنوری ، 2022

پیرس ( نیوز ڈیسک) فرانس میں کورونا کیسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور 24 گھنٹے میں ساڑھے 3لاکھ سے زائد نئے کورونا کیس سامنے آگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس دوران 341اموات بھی ہوئی ہیں۔ فرانس میں 5جنوری کو بھی 3لاکھ 32ہزار کورونا کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ یورپ میں اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے بعد فرانس میں کورونا کیسوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ حکومت کے فیصلے کے مطابق رواں ماہ کے وسط تک ویکسین پاس رکھنے والے ہی تقریبات میں شریک ہوسکیں گے۔