یورپی ممالک پر مصرکی تنقید

14 جنوری ، 2022

قاہرہ (نیوزڈیسک) مصری صدر عبدالفتاح سیسی نے تارکین وطن کو پناہ نہ دینے کے یورپی فیصلے پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں غربت، جنگوں اور مسلح تنازعات کے باعث بے گھر ہونے والے 60لاکھ افراد ان کے ملک میں پناہ گزین ہیں۔ مصر نے مہاجرین کے لیے دروازے بند کیے نہ انہیں کیمپوں میں پابند کیا۔ مصر کا دعویٰ ہے کہ اس نے یورپ کی طرف مہاجرین کے سفر کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔