واشنگٹن /کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہمارا نظام شمسی غبارے کی طرح ایک خول کے اندر موجود ہے اور یہ خول خلاء کے ایک مخصوص اور وسیع ریجن کے وسط میں ہے۔ یہ ریجن کم کثافت، زیادہ درجہ حرارت والے پلازمہ پر مشتمل ہے اور ایک ہزار نوری سال کے رقبے پر پھیلا ہے اور اس کے اندر موجود خول ٹھنڈا، کثیف، نیوٹرل گیس اور دھول سے بھرا ہے جس کے اندر ہمارا نظام شمسی موجود ہے۔ اسے لوکل ببل (غبارہ) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ غبارہ کیسے اور کب وجود میں آیا، اور نظام شمسی اس کے وسط میں کس طرح تیر رہا ہے، یہ ماہرین کیلئے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ ہارورڈ سمتھ سونین سینٹر فار آسٹرو فزکس کے ماہرین فلکیات پر مشتمل ایک ٹیم نے لوکل ببل کا اب تیار ہونے والا درست ترین خاکہ تیار کیا ہے۔ اس کے مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ لوکل ببل کروڑوں سال قبل سُپر نووا ستاروں کے دھماکوں کی وجہ سے اجرام فلکی کے درمیان پائے جانے والے ذرائع (انٹر اسٹیلر میڈیم) سے بنا ہے۔
نیویارک مارک زکر برگ نے تمام پلیٹ فارمز پر ورچوئل معاونت کے تجربے میں انقلاب برپا کرتے ہوئے میٹا اے آئی کی...
غزہ فلسطینی گروپس کی اسرائیلی فوج کے خلاف سخت مزاحمت جاری ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے مرکز میں گزشتہ...
دی ہیگ جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے نائب صدر ملک مسعود الرحمٰن کے گھر ایک عید ملن ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔...
جنیوا سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 55واں اجلاس شروع ہوا۔غیرملکی خبررساں...
پیانگ یانگ شمالی کوریا نے انتہائی جدید اور نئے قسم کے اینٹی ائیرکرافٹ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔شمالی...
اشبر منگھم اسلا م کی تعلیما ت ہر رنگ و نسل کے افراد کے لیے انتہا ئی پُرکشش ہیں۔اسلا م ایک آفاقی دین ہے جوہر...
دی ہیگ یہ بات حقیقت ہے کہ پاکستانیوں نے امریکہ یورپ مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں بے شمار شعبوں میں اپنی شب و...
برسلز جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے معروف کشمیری رہنما اور انسانی حقوق کے چیمپئن امان اللہ خان کی 8ویں برسی کی...