تائیوان کا ایف 16طیارہ تربیتی مشن کے دوران لاپتہ

14 جنوری ، 2022

تائی پے ( نیوز ڈیسک) تائیوان کا ایف 16طیارہ تربیتی مشن کے دوران لاپتاہو گیا ۔ تائیوان حکومت کا کہنا ہے کہ ایف 16مندر کے اوپر پرواز کے دوران لاپتہ ہوا، طیارے کے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے ایف 16طیارہ سمندر میں گرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ریسکیو کمانڈ سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاز اور ہیلی کاپٹرز سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔