سٹاک ہوم ( کاشف عزیز بھٹہ ) تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ منتخب باڈی کا پہلا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ ایگزیکٹو ٹیم کے علاوہ نومنتخب عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس کا آغاز میاں عقیل احمد کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ منتخب باڈی کے صدر چوہدری مستنصر اقبال نے اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کا مقصد تمام نو منتخب عہدیداران کا ایک دوسرے سے تعارف کرانا اور وزیراعظم پاکستان عمران خان اور تحریک انصاف کے نظریہ کو سوئٹزرلینڈ میں عام کرنا ہے تمام ایگزیکٹو کمیٹی اور نومنتخب عہدیداران کی باہمی مشاورت اور غور و خوض کے بعد پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ کے چیئرمین فیصل شفیق کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے تمام منتخب باڈی اور نومنتخب عہدیداران کو آن لائن اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں تمام ایگزیکٹو ٹیم اور نومنتخب عہدیداران کی باہمی مشاورت اور غور و خوض کے بعد یہ طے پایا ہےکہ جلد سوئٹزرلینڈ بھر میں ضلعی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور زیادہ سے زیادہ اوورسیز کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی، آخر میں سانحہ مری میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ شرکاء اجلاس نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور دلی تعزیت بھی کی ۔اجلاس میں ایگزیکٹو اور نومنتخب عہدیداران فیصل شفیق ،چوہدری مستنصر اقبال،علی خواجہ ،ذوالفقار احمد، عقیل احمد میاں ،ذیشان حیدر گیلانی ، لبنیٰ جٹ، محمد اکبر چوہان،ملک پرویز،ملک ظفر ،اختر شاہ،شبیر چیمہ اور دیگر شریک تھے۔
نیویارک وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر ہر منٹ میں ایک لاکھ 56 ہزار 842ڈالرز خرچ کیے گئے ہیں۔بین...
برلن جرمن پولیس نے ایک ہفتے سے لاپتہ 8سالہ بچہ گھر کے قریب بنے گٹر سے برآمد کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق...
سٹیفورڈ سٹیفورڈ شائر میں پولیس نے مزید آٹھ لوگوں کو منشیات اور رقم لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ اس سے...
کوپن ہیگن ڈنمارک اور کینیڈا کے درمیان جزیرے کے تنازع پر دونوں ممالک کے درمیان صلح ہوگئی ۔ دونوں ممالک کے...
راچڈیل پیٹرول کی ہول سیل قیمتوں میں کمی کے باوجود برطانیہ میں ایندھن کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ...
بگوٹا جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بل فائٹنگ کے مقابلے میں شائقین کا ایک بڑا اسٹینڈ گر گیا، جس کے نتیجے میں...
شنگھائی چین کے شہر شنگھائی میں کورنا وبا کے باعث بند تفریحی مقام ڈزنی لینڈ کھول دیا گیا چین میں کورونا وائرس...
واشنگٹن امریکی صدر جوبائیڈن آئندہ ماہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے ، امریکی صدر کے سعودی عرب جانے کیلئے بتایا...