کولمبو (اے ایف پی، جنگ نیوز) سری لنکا نے آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکیج لینے سے انکار کردیا، کولمبو حکومت کا کہنا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے چین سمیت دیگر ذرائع سے قرضے لیں گے،سری لنکا کے مرکزی بینک کےگورنر کا اجیت نیوارڈ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کوئی جادو کی چھڑی نہیں، اس کے بجائے ہم چین سے ایک اور قرض لینے کا ارادہ رکھتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے دیگر متبادل زیادہ بہتر ہیں، چین کے کیساتھ قرضہ لینے سے متعلق بات چیت اگلے مراحل میں ہے، دوسری جانب سری لنکا کی جانب سے چین سے مزید قرض لینے کے حوالے سے مذاکرات کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد امریکی گلوبل انکارپوریشن ایس اینڈ پی نے کولمبو کی انٹرنیشنل ریٹنگز کم کردی اور سری لنکا کو ایک درجے کمی کے بعد سی سی سی پلس سے نکال کر سی سی سی میں رکھ دیا ہے،ایس اینڈ پی گلوبل کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ پہلے سے کئی گنا بڑھ گیا ہے اور وہ اپنے ذر مبادلہ کے ذخائر کو بچانے میں مشکلات کا شکار ہوگا، ایس اینڈ پی نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر آئندہ 12 ماہ کے دوران سری لنکا کو اپنے وقت پر قرضوں کی ادائیگی میں تیزی سے مشکلات کا سامنا ہوگا ۔
لندن برطانیہ نے یوکرین کیلئے اپنی فوجی امداد کو کم وبیش دگنا کرتے ہوئے یوکرائن کوکومزید ایک بلین پونڈ کی فوجی...
راچڈیلیوکرائن میں اپنے جنگ زدہ ماحول اور گھر سے بھاگ کر برطانیہ پہنچنے والے ایک 9افراد کی فیملی کو گھر کے مالک...
راچڈیلبرطانیہ میں قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد تجارتی تنازع پیدا ہونے پر ہینز کی مصنوعات کو ٹیسکو شیلف سے...
لوٹن سمروڑ کوٹلی آزادکشمیر کی ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیت اصغر قریشی کو وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن نامزد...
بریڈ فورڈ شیڈووزیر وزیر ناز شاہ ایم پی نے پاکستان کی معروف سیاسی وکاروباری شخصیت سید فواد احمد زیدی کی طرف سے...
کیف یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک شاپنگ مال پر روس کے حالیہ حملے کی...
ٹوکیو؍ کینبرا آسٹریلیا میں شدید موسمی حالات کی وجہ سے بجلی بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ حکومت نے عوام سے...
لندن ہیتھرو ائر پورٹ پر پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے مسافروں نے طویل قطاروں اور مکمل افراتفری کی شکایت کی ہے۔...