گوانتانامو بےجیل سے 5قیدیوں کی رہائی کی منظوری

14 جنوری ، 2022

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے گوانتاناموبے جیل میں قید 5قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ۔ قیدیوں میں مشرقی افریقامیں القاعدہ کے سربراہ گلد حسن دران بھی شامل ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے وکلاکا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی حراست سے رہا ہونے والے 5قیدیوں میں دران، موث علوی، سہیل شربی، زکریا بیدانی اور عبدالمالک بجاج شامل ہیں۔ اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل ڈیسک نے جوبائیڈن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جیل بند کرنے سے متعلق اپنا وعدہ پورا کریں۔