بائیڈن نے سینیٹ قوانین میں تبدیلی کی حمایت کردی

14 جنوری ، 2022

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی صدرجو بائیڈن نے سینیٹ کے قواعد و ضوابط میں تاریخی تبدیلیوں کی حمایت کردی۔ ڈیموکریٹ صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ ووٹنگ سسٹم میں ایسی اصلاحات کے حق میں ہیں، جو اپوزیشن پارٹی ری پبلکن کی حمایت کے بغیر ہی منظور کی جا سکتی ہوں۔ واضح رہے کہ سینیٹ میں زیادہ تر قوانین کی منظوری کےلئے 100رکنی ایوان میں 60فیصد سے زائد ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ بائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ آئین قانون سازی کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے۔