اومی کرون غیر ویکسین شدہ افراد کیلئے خطرناک

14 جنوری ، 2022

جنیوا، ٹوکیو (اے ایف پی، جنگ نیوز) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون غیر ویکسین شدہ افراد کیلئے زیادہ خطرناک ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے نئے کیسز کے پیچھے اومی کرون کا ہاتھ ہے جو ڈیلٹا ویرئینٹ کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔برازیل کے صدر جیئر بولسورونو کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے زیادہ خطرہ نہیں ہے، انہوں نے ہرڈ امیونیٹی کے پھیلائو پر زور بھی دیا۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کو اومی کرون کے باعث کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔