اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیوی سیلنگ کلب گرانے ، پاکستان نیول فارمز اور نیوی گالف کورس کو سی ڈی اے کی تحویل میں دینے کے فیصلوں کیخلاف پاکستان نیوی کی انٹراکورٹ اپیلیں تکنیکی خامی کے باعث واپس کر دیں، عدالت نے کہا کہ وفاق کی طرف سےوزارت دفاع کے ذریعے اپیلیں دائر کی جا سکتی ہیں،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پاکستان نیوی وزارت دفاع کے ماتحت آتا ہے ، وفاق کے ذریعے انٹراکورٹ اپیل آنی چاہئے،جمعرات کو پاکستان نیوی نے 11 جنوری کے عدالتی فیصلوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیلیں دائر کیں جن میں سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور اپیلوں پر فیصلے تک عدالتی فیصلے معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی، اپیلوں کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی، دوران سماعت پاکستان نیوی کے وکیل نے کہا کہ جس کیس میں نیوی گالف کورس کو غیر قانونی قرار دیا گیا اس میں پاکستان نیوی فریق ہی نہیں تھی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ یب نے کہا کہ پاکستان نیوی کو سیکرٹری دفاع کے ذریعے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنی چاہئے تھی، جسٹس عامر فاروق نے کہا سوال یہ ہے کہ کیا اٹارنی جنرل آفس کو چھوڑ کر براہ راست یہ اپیلیں آ سکتی ہیں؟ پاکستان نیوی وزارت دفاع کے ماتحت آتا ہے اور وفاق کے ذریعے انٹراکورٹ اپیل آنی چاہئے۔
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائب لائن منصوبہ ہر صورت میں مکمل...
اسلام آباد سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو...
اسلام آبادامن کی نوبل یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو ہیلری کلنٹن کے ساتھ ایک پروڈکشن پر کام کرنے پر...
اسلام آباد وفاقی وزیرتوانائی اویس خان لغاری نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ ہاؤس...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ 20 کے چیف سائنٹفک آفیسر حفیظ اللہ کو پاکستان سائنس فائونڈیشن کے...
راولپنڈی امریکی صدر نے ٹک ٹاک پر پابندی کےبل پر دستخط کر دیے ،امریکا میں ایک ہفتے کے اندر قومی سلامتی پیکج کو...
راولپنڈی محکمہ اسپشلائیزڈ ہیلتھ پنجاب نے صوبہ بھر کے 17 ہسپتال میں نئے ایم ایس تعینات کردئیے، ان مین ڈاکٹر...
اسلام آباد تمام پارلیمانی جماعتوں کو عددی اکثریت کے تناسب سے قائمہ کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ کر لیا...