کراچی (ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے جانا ہے نہ میری کوئی اور منزل ہے ،کراچی میں علی زیدی بلا وجہ کی مداخلت کررہے ہیں ،ہم تو عمران خان کی مانتے ہیں،کراچی میں جو ہور ہا ہے وہ نامناسب ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔عامر لیاقت نے کہا کہ بہت اچھی اچھی باتیں ہوئیں،بہت دل کی باتیں ہوئیں ،کچھ باتیں اختلافی تھیں جو ان کو بتائیں کہ کراچی میں جو ہور ہا ہے وہ نامناسب ہے ،کراچی کے لوگ علی زیدی کے نامزد کردہ صدر اور سیکریٹری جنرل کو قبول نہیں کررہے ،تو انہوں نے پوچھا اسد عمر صاحب وغیرہ سے تو ان کو احساس ہوگیا کہ غلط ہوا ہے یہ فیصلہ ۔نہ میں نے پی ٹی آئی سے جانا ہے نہ میری کوئی اور منزل ہے ،یہیں رہونگا لیکن یہاں رہ کر لوگوں کو چھوڑونگا نہیں جو غلط کام کرتے ہیں ۔کراچی میں علی زیدی صاحب بلا وجہ کی مداخلت کررہے ہیں ،خان صاحب نے کہہ دیا چھوڑ دو ،ہم تو عمران خان کی مانتے ہیں ،جو عمران خان کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔
کراچی سات سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں سزائے موت کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے ملزم کو بری کر...
اسلام آبادوزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے شیخ مجیب الرحمان کی 47 ویں برسی کے موقع پر بنگلا دیشی ہم منصب شیخ...
کراچی بھارت سے خصوصی طیارے کی کراچی آمد، 12مسافر لیکر دبئی روانہ، ترجمان سی اے اے کاکہناہےکہ طیارہ بھارتی ہے...
اسلام آبادمسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا پٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردعمل سامنے آگیا۔حکومت نے پیٹرولیم...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے...
اسلام آبادپاکستان کے مجموعی غیر ملکی قرضے بڑھ کر 126 ارب ڈالر تک پہنچ گئے،جون 2018 میں 75.3 ارب ڈالر قرض بڑھ کر...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب پر شہباز...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی ریٹائر منٹ کے بعد جسٹس سید منصور علی شاہ بلحاظ عہدہ جوڈیشل...