صدر نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کردی

14 جنوری ، 2022


اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کردی ۔صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی جسٹس عمر عطا بندیال کی تعیناتی 2 فروری 2022 سے موثر ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس گلزار احمد، یکم فروری 2022 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔