حریم شاہ ویڈیو کیس،ایف آئی اے نے برطانوی کرائم ایجنسی کو خط لکھ دیا

14 جنوری ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مبینہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے ویڈیو آنے پر ٹک ٹاکرحریم شاہ کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی۔ایف آئی اے نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط ارسال کر دیا۔ خط میں حریم شاہ کی دونوں ویڈیوز کے مندرجات کا حوالہ دیا گیا ہے،پہلی ویڈیو میں حریم شاہ کے پاکستان سے منی لانڈرنگ کا اعتراف جبکہ دوسری میں انکارکیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ دوسری ویڈیو میں موجود حریم شاہ اوردانیال ملک کے خلاف انکوائری کی جائے،خط کے مطابق دانیال ملک نے وڈیو میں حریم شاہ کے پاس موجودکرنسی کو اپنی کمپنی کی ملکیت قراردیا،حریم شاہ کے دعوی پر دانیال ملک کے متضا دعویٰ کے حوالے سے مکمل تحقیقات کرائی جائیں،خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران ملنے والی تفصیلات ایف آئی اے سے شئیرکی جائیں۔