آرمی چیف سےامریکی ناظم الامور کی ملاقات،باہمی امور پر تبادلہ خیال

14 جنوری ، 2022


راولپنڈی (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجیلا ایگلر نے جمعرات کو ملاقات کی،اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور خاص طور پر افغان صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے عالمی برادری کی فوری کاوشوں کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر اینجیلاایگلر نے خطہ میں قیام امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی مثبت کوششوں کو سراہا۔