لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کو بھی اب عوام کے کہنے پر چلنا پڑے گا، پہلے مجھے لگتا تھا کہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے لیکن جو حالات ہیںاس حکومت کو گھر بھجوانے کے لئے کوئی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے،مری میں لوگ سردی یا برف سے نہیں حکومت کی نا اہلی او ربے حسی سے مرے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی بلال یاسین کی رہائشگاہ جا کر ان کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے بلال یاسین سے ان کی صحت کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اور جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ا مریم نواز نے کہا کہ بلال یاسین نے نوازشریف کا ساتھ نبھانے میں ایک مثال قائم کی ہے، بلال یاسین ان لوگوں میں سے ہیں جو نظریے کے ساتھ کھڑے رہے اور وفاداری نبھائی ۔ انہو ںنے کہا کہ بلال یاسین پر حملے میں جو بھی ملوث ہے جو بھی نام ہے اب بات چھپی نہیں رہے گی ، اگر نام کو چھپایا جارہا ہے تو نام تو سامنے آئے گا ۔
کراچی سات سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں سزائے موت کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے ملزم کو بری کر...
اسلام آبادوزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے شیخ مجیب الرحمان کی 47 ویں برسی کے موقع پر بنگلا دیشی ہم منصب شیخ...
کراچی بھارت سے خصوصی طیارے کی کراچی آمد، 12مسافر لیکر دبئی روانہ، ترجمان سی اے اے کاکہناہےکہ طیارہ بھارتی ہے...
اسلام آبادمسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا پٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردعمل سامنے آگیا۔حکومت نے پیٹرولیم...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے...
اسلام آبادپاکستان کے مجموعی غیر ملکی قرضے بڑھ کر 126 ارب ڈالر تک پہنچ گئے،جون 2018 میں 75.3 ارب ڈالر قرض بڑھ کر...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب پر شہباز...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی ریٹائر منٹ کے بعد جسٹس سید منصور علی شاہ بلحاظ عہدہ جوڈیشل...