اے پی سی کیس ، وزیراعظم کا جواب جمع کرانے کیلئےمزید مہلت طلب

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کیس میں وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب جمع کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے مزید مہلت مانگ لی ہے۔ گزشتہ روز اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کیس میں وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب جمع کرانے کیلئے تین ہفتے کا وقت دیا جائے،شہداءکے والدین سے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی ایک ملاقات کر چکی ہے ، کمیٹی کی شہداءکے والدین سے ایک اور ملاقات جلد متوقع ہے تاکہ انہیں مطمئن کیا جا سکے ، مناسب ہوگا کہ شہداءکے والدین اور کمیٹی کی دوسری ملاقات کا نتیجہ سامنے آ جائے۔