نیب سکھر کی کارروائی،کروڑوں کی گندم خوردبرد میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)سکھر نے کروڑوں روپےکی گندم کی خوردبرد میں ملوث مرکزی ملزم فوڈسپروائزر نثار احمد سودھڑ کو گرفتار کر لیا ہے۔نیب کے مطابق فوڈ سپروائزر/انچارج پی آر سی واہرہ نثار احمد سودھڑ نے 2015-16ئ، 2016-17ء اور 2017-18ء میں گندم سٹاک سے 150 ملین روپے مالیت کی 1227 سوت والی بوریاں اور 47987 پلاسٹک بیگز خوردبرد کئے ہیں۔ ملزم کو ریفرنس نمبر 18/2020 میں گرفتار کیا گیا ہے جو کہ احتساب عدالت سکھر میں زیر سماعت ہے، وہ عدالت سے اشتہاری تھا۔