ہائیکورٹ، رفاہی پلاٹ کی فروخت کے خلاف کے ڈی اے سے جواب طلب

14 جنوری ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سیکٹر سیون نارتھ کراچی میں رفاہی پلاٹ پر چائنا کٹنگ کر کے فروخت کرنے کے خلاف کے ڈی اے افسران سے 30 روز میں تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے درخواست میں کے ڈی اے کو فریق بناکر ٹائیٹل فائیل کرنے کی ہدایت کردی، درخواست کی سماعت پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس میں کہا کہ 2013 میں ہی تو سارے کام ہوئے اور شہر کا بگاڑ ہوا، انہوں نے وکیل سے مکالمہ میں کہا کہ ایس ٹی پلاٹ آپ کو پتا ہے کیا ہوتا ہے؟ یہ پلاٹ تو کھیل کے میدان کے لیے تھے جس کو کاٹ کر پلاٹ بنا دیا گیا جانتے ہیں رفاہی پلاٹس کے لیے سپریم کورٹ نے کیا حکم دیا ہے؟ ٹرانسفر آرڈر جاری کرنے کے بارے میں درخواست گزار نے استدعا کی ہے ان پلاٹون کا کنٹرول کے ڈی اے کے پاس ہے۔