ندیم شیخ کے والد کا انتقال، نماز جنازہ ادا

14 جنوری ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) روزنامہ جنگ کے رپورٹر محمد ندیم شیخ کے والد شیخ محمد حنیف مختصر علالت کے بعد 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ کورنگی نمبر 5 گلشن مارکیٹ کی جامع مسجد مکہ میں ادا کی گئی ، تدفین باغ کورنگی قبرستان میں ہوئی ۔