اورنگی ٹاؤن، پیڑول پمپ پر کم عمر ڈکیت گینگ کا دھاوا، رقم لوٹ کر فرار

14 جنوری ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے 8 میں پیڑول پمپ پر کم عمر ڈکیت گینگ کا دھاوا ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں اسلحے کے زور پر پیٹرول پمپ سے رقم لوٹ کر فرار ہو تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، واردات کے دوران ملزمان پمپ ملازمین پر تشدد بھی کرتے رہے ،ڈاکو ڈیڑھ منٹ میں واردات کر کے فرار ہو گئے ۔