کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر پاکستان کر کٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے حوالے سے این سی او سی کے ساتھ اگلے ہفتے اہم مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس 17جنوری کو متوقع ہے، پی سی بی اجلاس میں اپنی تیاریوں کے ساتھ ساتھ مقابلوں کے انعقاد کے متعلق کمیٹی کے ارکان کو اعتماد میں لیں گے، اجلاس میں کوویڈ کی حالیہ لہر کے باعث بڑھتے کیسز کے پیش نظر شائقین کرکٹ کی تعداد سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ این سی او سی کیجانب سے پہلے ہی 100فیصد شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت مل چکی ہے تاہم اس فیصلے پر نظرثانی کا امکان ہے ، بغیر تماشائیوں کے مقابلوں کے انعقاد کے بارے میں فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ پی سی بی نے افتتاحی تقریب مختصر اور سادہ انداز میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،تقریب میں اضافی اخراجات بھی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹوں کی خریداری میں شائقین گہری دل چسپی لے رہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں 2 ٹیمیں سفرکریں گی۔
کراچی سابق فرسٹ کلاس ویٹرنز کر کٹر بابر بشارت کے بڑے بھائی شفٹ علی جمعرات کو انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ بعد...
کراچی گلشن حدید فیز 2 میں واقع گھر سے 30 سالہ شگفتہ زوجہ نصیر کی پھندا لگی لاش جناح اسپتال لائی گئی،اسٹیل ٹاون...
کراچیپاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر کے انصاف ہائوس...
کراچیگذشتہ شب ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم اور اسکے ساتھی نے انکشاف...
کراچی نیو کراچی سیکٹر5D کالا اسکول کے قریب گھر میں ٹریفک پولیس اہلکار طارق حسین ولد کمال الدین نے اپنے لائسنس...
کراچیضلع ویسٹ پولیس نے چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت کرنے والے 67اسکریپ ڈیلرز کو حراست میں لے لیا،ایس ایس پی...
کراچی نارتھ ناظم آباد بلاک U میں جنرل اسٹور پر ملزمان نے فائرنگ کرکے 60 سالہ غلام محمد ولد محمد کو قتل کردیا...
کراچی وزیراعظم پاکستان نے دورہ کراچی میں کراچی کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا ،ان...