کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں جمعے کو تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والے کرکٹرز مدعو ہوں گے ۔ تقریب کا مقصد میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا اعتراف ہے ، اس دوران پلیئرز کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کھیلنے والے 15 کرکٹرز کپتان بابر اعظم، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رئوف، حسن علی،عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک کے ساتھ عابد علی اور ساجد خان سمیت تین ٹریول ریزرو بھی مدعو ہونگے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے2021میں نو میں سے سات ٹیسٹ ،29 میں سے 20 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اور چھ میں سے دو ایک روزہ بین الاقوامی میچز جیتے تھے۔
کراچی پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدراورصوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہےکہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہ ہونے...
کراچی ماہرین ماحولیات کے مطابق درختوں کی بے دریغ کٹائی اور کراچی میں بلندوبالا عمارتوں کی تعمیر کی وجہ سے...
کراچی بلدیہ ٹائون مواچھ گوٹھ میں گھر کے اندر میں پانی کے ٹینک میں گیس کے اخراج کے باعث دو سگے بھائی جاں بحق...
کراچی وفاقی اردو یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022-2023ء میں تمام عہدیدار بلامقابلہ...
کراچی میونسپل ورکرزٹریڈ یونینز الائنس کی چیئرپرسن کنیز فاطمہ، صدر سید ذوالفقار شاہ، مرکزی قائدین اشرف...
کراچی ایسٹ انوسٹی گیشن پولیس نے 11 مئی کو تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کی حدود میں اپنی بیوی مسمات فریال کے قتل میں...
کراچی مددگار 15 نے ایک ہفتے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتار کیا،پولیس کے مطابق کاروائیاں 14...
کراچی آئی جی سندھ نے ایک حکمنامے کے تحت گریڈ 19 کے افسر اور اے آئی جی موٹر ٹرانسپورٹ علی شیر جاکھرانی کو اے...