کیپ ٹائون ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں،جنوبی افریقا کو 111رنز درکار

14 جنوری ، 2022

کیپ ٹائون (جنگ نیوز) کیپ ٹائون ٹیسٹ دلچسپ اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، جمعرات کو تیسرے روز بھارتی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی ناکام ہوکر 198رنز پر ڈھیر ہوگئی، رشابھ پنت 100 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ مارکو جینسن نے 4جبکہ لنگی انگیدی اور کگیسو ربادا نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔ ہوم سائیڈ کو فتح کیلئے 211رنز کاہدف ملا۔ کھیل ختم ہونے پر ہوم سائیڈ نے دو وکٹ پر 101رنز بنائے تھے۔ اسے کامیابی کیلئے مزید 111رنز درکار ہیں۔ دریں اثنا میچ میں پروٹیز فیلڈرز نے مجموعی طور پر 20 کیچز لے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ بھارت کے ٹیم کے تمام کھلاڑی دونوں اننگز میں کیچ ہوئے۔