اوٹس گبسن ملتان سلطانز سے منسلک

14 جنوری ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل سیون میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے اوٹس گبسن کو اسسٹنٹ کوچ اوربولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز ٹی 20 ورلڈکپ بن چکی ہے ۔ وہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور بولنگ کوچ کام کررہے تھے۔