عاطف اسلم اور آئمہ بیگ پی ایس ایل سیون آفیشل ترانہ گائیں گے

14 جنوری ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ ترانہ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ گنگنائیں گے ۔دوسری جانب لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پی ایس ایل اینتھم کی مخالفت کی ہے۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا ہے کہ اب ایسی تشہیری مہم کی ضرورت نہیں، پیسہ ضائع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔