وزیراعظم آج قومی سلامتی پالیسی26-2022کا اجراء کرینگے

14 جنوری ، 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو قومی سلامتی پالیسی26-2022کا اجراء کریں گے، ہماری قومی سلامتی کی سوچ اقتصادی وسائل کے فروغ کے ذرائع کی نشاندہی کرتی ہے۔ پالیسی کا مرکزی فریم ورک شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور معاشی سیکورٹی ہے تاکہ پاکستان کو اقتصادی طور پر محفوظ اور مستحکم بنا یا جاسکے۔ وزیراعظم کلاسفائیڈ قومی سلامتی پالیسی کے پبلک ورژن کا اجرا کریں گے جوپاکستان کی قومی سلامتی پالیسی کی پہلی دستاویز ہے ۔ قومی سلامتی پالیسی جغرافیائی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جیو اکنامک ویژن کی عکاسی کرتی ہے ۔