کے یو جے کے انتخابات، الیکشن کمیٹی نے شیڈول جاری کردیا، 29 جنوری کو پولنگ ہوگی

14 جنوری ، 2022

کراچی (پ ر)کراچی یونین آف جرنلسٹس کی الیکشن کمیٹی نے سالانہ انتخابات برائے سال 2022کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیٹی کے سربراہ کرامت علی کی جانب سے جاری الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 تا 17 جنوری کراچی پریس کلب کے کاؤنٹر سے حاصل کیے جاسکیں گے رواں سال مجلس عاملہ کی 14 نشتوں کے علاوہ ڈیلیگیٹ کی 34 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے 18 جنوری کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے 20 جنوری کو ان کی اسکروٹنی کرکے فہرست آویزاں کردی جائے گی ۔