راولپنڈی(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک جسٹس کے والدین کی بھی جعلی ویکسین رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے افسران نے نہ صرف معافی مانگی بلکہ ذمہ دار کو برطرف کردیا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جو آج کل لاہور میں تعینات ہیں ،کے والدین کو کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کے سلسلے میں ریکارڈ کی چیکنگ کی گئی تو انکشاف ہوا کہ جسٹس کے والد اور والدہ کو تیسری خوراک ٹیکسلا میں لگ چکی ہے جس کا آن لائن اندراج بھی موجود ہے اس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں طلب کرلیا گیا،جمعرات کو اتھارٹی کی سی او ڈاکٹر فائزہ،ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان غنی،ڈی ڈی او ٹیکسلاڈاکٹر سائرہ،ٹی ایچ کیو ٹیکسلا کے ایم ایس ڈاکٹر آصف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں پہنچے جہاں سینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمد ارم ایاز،پروٹوکول افسر عدیل اشفاق اور ہائیکورٹ ڈسپنسری کے ڈاکٹر ہارون کیساتھ ملے،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے حکام نے آئیں بائیں شائیں کرنے کی کوشش کرتے ہوئے معاملہ کی انکوائری کرانے اور ذمہ دار کے تعین کیلئے وقت لینے کی کوشش کی تو ہائیکورٹ انتظامیہ نے تمام متعلقہ ریکارڈ نکال کر سامنے کردیا۔
کراچی ایم کیو ایم انٹر نیشنل سے تعلق رکھنے والے لاپتا اور اسیر کار کنوں کی بازیابی اور رہائی کے لئے ہفتے کو...
کراچی رات گئے اولڈ سٹی ایریا پان منڈی میں مشتبہ بیگ کی موجودگی کی اطلاع پر خو ف پھیل گیا۔ پولیس نے اطلاع ملتے...
کراچی عالمی شہرت یافتہ کرکٹ فین اور اُبھرتے ہوئے اداکار ”مومن ثاقب“ اتوار کو پاکستان کے سب سے بڑے کامیڈی شو...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک خط لکھ کر ان سے وزیراعظم...
اسلام آباد وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا...
اسلام آباد اسلام آباد کی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر اسحاق نامی شخص کو 29سال...
حیدرآباد / کراچی دفاعی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے پر 2اینکر پرسنز پر مقدمے درج کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے...
تل ابیب شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقوں میں “اسرائیلی راکٹ حملے میں 3فوجی اہلکار جاں بحق اور 4زخمی ہو...