اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد وزرائے تعلیم اجلاس ملتوی کردیاگیا۔گزشتہ روز شفقت محمود نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کہا کہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا،کورونا کی علاماتیں معمولی ہیں اور میں خود کو ٹھیک محسوس کررہا ہوں۔دوسری جانب شفقت محمود کا کورونا مثبت آنے کے بعد بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا جمعرات کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ،اس اجلاس میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اس حوالے سے تعلیمی ادارے کھلنے یا بند رکھنے کے حوالے سے فیصلے متوقع تھے۔اس اجلاس کو اب اگلے ہفتے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
کراچی ایم کیو ایم انٹر نیشنل سے تعلق رکھنے والے لاپتا اور اسیر کار کنوں کی بازیابی اور رہائی کے لئے ہفتے کو...
کراچی رات گئے اولڈ سٹی ایریا پان منڈی میں مشتبہ بیگ کی موجودگی کی اطلاع پر خو ف پھیل گیا۔ پولیس نے اطلاع ملتے...
کراچی عالمی شہرت یافتہ کرکٹ فین اور اُبھرتے ہوئے اداکار ”مومن ثاقب“ اتوار کو پاکستان کے سب سے بڑے کامیڈی شو...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک خط لکھ کر ان سے وزیراعظم...
اسلام آباد وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا...
اسلام آباد اسلام آباد کی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر اسحاق نامی شخص کو 29سال...
حیدرآباد / کراچی دفاعی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے پر 2اینکر پرسنز پر مقدمے درج کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے...
تل ابیب شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقوں میں “اسرائیلی راکٹ حملے میں 3فوجی اہلکار جاں بحق اور 4زخمی ہو...