قیدی نے انٹر میڈیٹ کا امتحان اے ون گریڈ میں پاس کرلیا

14 جنوری ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل میں قتل کا قیدی تعلیم حاصل کرنے میں پرعزم،گیارہ برس سے جیل میں موجود قیدی سید نعیم شاہ نے انٹر میڈیٹ کا امتحان اے ون گریڈ میں پاس کر لیا،سید نعیم شاہ کا نام کراچی کے ٹاپ ٹوئنٹی میں ہے۔سینٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ محمد حسن سہتو کے مطابق قیدی سید نعیم شاہ کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ گزشتہ گیارہ برس سے جیل میں ہے ، قید کے دوران اس نے اپنی پڑھائی کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔