منی بجٹ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑا ہوجائیگا، ضیاء عباس

14 جنوری ، 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ منی بجٹ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑا ہوجائے گا، حکومت قوم کی حالت پر رحم کرے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تجاویز پر عمل کیا جائے، ملک کو آئی ایم ایف کے چنگل سے نکالنے کے لئے ملک میں یک جہتی اور اپوزیشن کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔