اسلام آباد (مہتاب حیدر) اوکس فیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ پورے ایشیا میں عدم مساوات کی وجہ سے پاکستان میں 50؍ فیصد آبادی کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں ناکام ہے۔ طبی سہولتوں کے فقدان کیوجہ مالی عدم استحکام کو قرار دیا جارہا ہے۔ لوگوں کے پاس استطاعت اور استعداد دونوں کی کمی ہے۔ 2020ء میں ایک جائزے کے مطابق غربت میں مبتلا 78؍ فیصد خواتین کو امدادی احساس پروگرام سے باہر رکھا گیا ہے۔ ایشیائی ممالک میں کوروناوائرس سے لاکھوں ہلاکتیں ہوئیں۔ 14؍ کروڑ 70؍ لاکھ افراد بیروزگار اور 14؍ کروڑ 80؍ لاکھ مفلسی کا شکار ہوئے۔ اس کے برخلاف خطے کے متمول طبقات کی دولت میں زرکثیر 1.46 ٹریلین ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ اوکسفیم کی نئی رپورٹ کے مطابق ایشیا میں عدم مساوات نے سنگین صورت اختیار کرلی ہے۔ ایشیا کے امیر ترین ایک فیصد طبقے کی دولت میں 90؍ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ خطے میں اقتصادی پالیسیاں بھی امیر طبقات کے حق میں جارہی ہیں بے نظیر انکم سپورٹ سے بھی 72؍ فیصد مستحق خواتین بھی محروم ہیں جبکہ انڈونیشیا، فلپائن اور سری لنکا میں مستحقین کی داد رسی کی صورتحال پاکستان سے بہتر ہے۔ پاکستان میں اقتصادی بدحالی سے متاثرین خواتین، لڑکیوں اور محروم کارکنوں کی اکثریت ہے جن کی آمدن سکڑ گئی اور ضروری خدمات میں کمی واقع ہوگئی۔ تعلیمی اداروں کی بندش سے تدریسی عمل شدید متاثر ہواہے۔
کراچی سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے موٹرسائیکل کی محفوظ سواری کی آگاہی کے لیے ایک...
کراچی کراچی میں مردہ مرغیوں کی فروخت سے متعلق پولیس کی تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مردہ مرغیوں...
لاہور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بجٹ میں مہنگائی کم نہ ہوئی تو جماعت اسلامی پورے ملک کے عوام کو...
اسلام آبادسپریم کورٹ ایکٹ 2023کیخلاف دائر مقدمہ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے جواب جمع کراتے ہوئے...
کراچی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہدا پر فخر کرتی ہیں...
کراچیپاکستان میں تیل اور گیس کے شعبوں کی نمائندہ تنظیم پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے اپنے فلیگ شپ ایونٹ...
کراچیالیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنوردلشادکا کہنا ہے کہ حکومت نگراں وزیراعظم کے لیےموجودہ اپوزیشن لیڈر...
اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریڈیو پاکستان...