ایس ای ایف میں ماہر تعلیم کے بجائے ایک اور ریٹائرڈ بیوروکریٹ تعینات

14 جنوری ، 2022

کراچی(سید محمد عسکری)سندھ حکومت نے سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن میں ماہر تعلیم کے بجائے ایک اور ریٹائرڈ بیوروکریٹ تعینات کردیا ہےنعیم انور بھارت میں پاکستان کے ٹریڈ منسٹر کے طور خدمات سر انجام دچکے ہیں اور ان کی تعیناتی بطور ڈپٹی ایم ڈی کی گئی ہے۔ اس سے قبل عبدل کبیر قاضی کو جو سیکریٹری داخلہ کی اسامی پر ریٹائر ہوئے تھے سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن میں منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا ۔ ایم ڈی کی تقرری کے لیے کو باقاعدہ اشتہار دیا گیا تھا جس میں سرچ کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی اس کمیٹی نے دو افراد کو شارٹ لسٹ کیا تھا جن میں سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ اورعبدل کبیر قاضی شامل تھے ۔ تاہم تعلیمی امور کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود پہلےعبدل کبیر قاضی کی ایک سال کی تقرری کی گئی پھر خاموشی سے انھیں مذید تین سال کے لیے ایم ڈیسندھ ایجوکیشن فائونڈیشنمقرر کردیا گیا تھا ۔ اب سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن میں ایک اور بیوروکریٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔