اسلام آباد (مہتاب حیدر) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ اے پاشا کا کہنا ہے کہ ملک کی بیرونی فنانسنگ ضروریات مختصر مدت میں بڑھ کر 30 ارب ڈالرز ہوگئی ہیں۔ جب کہ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر خاقان نجیب کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ ممکنہ طور پر جی ڈی پی کا 5 فیصد تک ہوسکتا ہے۔ پاکستان کے خارجہ شعبے کے مسائل کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد کو رواں مالی سال کی دوسری ششماہی (دسمبر تا جون) میں غیرملکی قرضوں کی مد میں 8.638 ارب ڈالرز کی بھاری رقم واپس کرنی ہے۔ روپے کے لحاظ سے گزشتہ چار برس میں غیرملکی قرضوں کی ادائیگی 399 فیصد بڑھ چکی ہے۔ 2017-18 میں یہ 286.6 ارب روپے تھے اور اب یہ 1427.5 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان کو سود کے ساتھ غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کرنا ہے جو کہ 12.4 ارب ڈالرز سے زائد بنتا ہے۔
کراچی سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے موٹرسائیکل کی محفوظ سواری کی آگاہی کے لیے ایک...
کراچی کراچی میں مردہ مرغیوں کی فروخت سے متعلق پولیس کی تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مردہ مرغیوں...
لاہور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بجٹ میں مہنگائی کم نہ ہوئی تو جماعت اسلامی پورے ملک کے عوام کو...
اسلام آبادسپریم کورٹ ایکٹ 2023کیخلاف دائر مقدمہ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے جواب جمع کراتے ہوئے...
کراچی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہدا پر فخر کرتی ہیں...
کراچیپاکستان میں تیل اور گیس کے شعبوں کی نمائندہ تنظیم پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے اپنے فلیگ شپ ایونٹ...
کراچیالیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنوردلشادکا کہنا ہے کہ حکومت نگراں وزیراعظم کے لیےموجودہ اپوزیشن لیڈر...
اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریڈیو پاکستان...